• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر چوہدری، قمر چوہدری، کامران چوہدری ایم آر سی کے کوپ ممبر منتخب

کوونٹری (نمائندہ جنگ) مسلم ریسورس سینٹر کے انتخابات میں تشکیل پانے والی18رکنی کمیٹی نے نوجوان عامر چوہدری، قمر چوہدری اور کامران چوہدری کو اپنا کوپ (Cop) ممبر منتخب کرلیا۔ تینوں ممبران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ انسانیت کی خدمت کے جذبے کو لے کرMRCکے ذریعے کمیونٹی کے مسائل کو حل اور ان کی مشکلات دور کرنے کے لیے کام کریں گے۔ تینوں ممبران نے کہا کہ نیک مقاصد کیلئے انہوں نےMRCکا انتخاب کیا کیونکہMRCکی کمیونٹی میں ایک علیحدہ اہمیت ہے، یہ وہ پلیٹ فارم ہے جہاں سے سیکڑوں افراد مستفید ہوئے ہیں۔ سابق چیئرمین چوہدری محمد یونس اور انتظٖامیہ نے دن رات کی محنت سے سینٹر کو کامیاب ارادہ بنایا۔ ہم نئے عزم، ولولے اور جوش کے ساتھ ایک نئے انداز سے کام کریں گے تاکہ سینٹر کی اہمیت میں اضافہ ہو۔
تازہ ترین