• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی اکرمﷺ سے محبت تکمیل ایمان کی سب سے بڑی علامت ہے، مفتی عبدالمجید

بر منگھم (پ ر)نبی اکرم ﷺ کی محبت ایما ن کی تکمیل کی سب سے بڑی علا مت ہے۔حضور ﷺ ہر مسلما ن کے دل میں بستے ہیں۔نبی اکرم ﷺسے سچی محبت کا سب سے بڑا عملی ثبوت آپ کے لا ئے ہوئے دین اور آپ ﷺ کی عطا کردہ شریعت کی پیروی کرنا ہے۔ مسلما ن اگر دنیا اور آخرت میں اپنا کھویا ہوا وقار دوبا رہ بحال کرنا چا ہتے ہیں تو انہیں نبی اکرم ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنی زندگی میں اختیار کرنا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے جنرل سیکرٹری مفتی عبدالمجید ندیم نے عائشہ مسجد والسال میں سیرت کانفرنس سے خصوصی خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا نبی اکرم ﷺ سے ہمارے گہرے تعلق کی بنیادیں ایمانمحبت ، اطاعت اور اتباع ہیں۔صحابہ کرام ؓ کا اعزاز یہ تھا کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ پر ایما ن لا کر اپنے آپ کو حضورﷺ کے کُلی سپرد کر دیا تھا ۔انہوں نے اپنی جا ن ، ما ل اور اولاد حضور ﷺ پر قربا ن کر دی تھی ۔وہ حضورﷺ کے ہر حکم کے سامنے جھک جا تے تھے یہی وجہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں دنیا اور آخرت کی کا میا بیوں سے ما لا ما ل فرمایالہٰذا اگر ہم بھی کا میا ب ہو نا چا ہتے ہیں تو ہمیں بھی حضورﷺکی سنت کی پیروی کرنا ہو گی۔مارک فیلڈ ہا ئر ایجوکیشن لیسٹرکے پرنسپل اور سابق صدر یو کے اسلا مک مشن زاہد پرویز نے کہا آج کا انسان ان تما م مسائل میں گھرا ہوا ہے جو نبی اکرم ﷺ کی آمد سے پہلے انسان کی تذلیل کر رہے تھے۔سائنس اور ٹیکنا لوجی کی ترقی کے با وجود آئے روز انسان کی ہوس اور درندگی بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے ۔جنگِ عظیم اول اور دوم میں کروڑوں انسانوں کا قتلِ عام انسان کی درندگی کی واضح مثال ہے ۔لہٰذا وقت آگیا ہے کہ دنیا نبی اکرم ﷺ کے لا ئے ہو ئے نظام کو سمجھے جس کی بنیا د ہی عدل و انصاف ، حقوق و فرائض کی ادائیگی اور دوسروں کی خدمت پر قائم کی گئی ہے ۔عائشہ مسجد کے خطیب علا مہ قاری محمد سعید نے کہا ’’ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو نبی اکرم ﷺ کی سیرت سے آگا ہ کیا جا ئے ۔اس لیے کہ مغربی تہذیب کی یلغار کا مقابلہ کرنے کے لیے جس روشنی کی ضرورت ہے وہ حضورﷺ کی پاکیزہ زندگی سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔کانفرنس کی صدارت یوکے اسلا مک مشن والسال کے نا ظم برادر تنویر اکمل نے کی ۔انہوں نے کہا ’’ اس کا نفرنس کا بنیا دی مقصد سیرت کے پیغام کو عام کرنا اور نئی نسل کے سینوں میں محبتِ رسول کی شمع روشن کرنا ہے۔کا نفرنس کی سرپرستی یوکے اسلا مک مشن مڈلینڈز زون کے نا ظم برادر ضیاء الحق نے کی ۔اسٹیج سکرٹری کے فرائض برادر شبیر نے سر انجا م دئیے ۔کا نفرنس میں مولا نا سعید الرحمان، مولا نا عبدا لحمید قصوری،مولا نا علی اقدس کے علا وہ مرد و خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین