• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوٹی کےدوران ڈرائے دھمکائے جانے والوں کو دل کے دورے کاخطرہ

لندن( نیوز ڈیسک) ایک نئی سٹڈی سے انکشاف ہواہے کہ ڈیوٹی کےدوران ڈرائے دھمکائے جانے والے لوگوں کو دل کے دورے کاخطرہ بڑھ جاتاہے۔ریسرچ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملازمت کے دوران تشدد کاشکار ہونے والوں کو بھی دل کے دورے کے علاوہ فالج کے حملے کے حوالے دل کے دیگر عوارض کاخطرہ بھی زیادہ ہوتاہے۔یورپین ہارٹ جرنل میں شائع ہونے والی اس سٹڈی کو دل کے دورے اور ملازمت کے دوران کی صورت حال کے درمیان تعلق کے حوالے سے اپنی نوعیت کی سب سے بڑی سٹڈی قرار دیاجارہاہے رپورٹ میں اس تجزیئے کو اس صورت حال کے آجرین اور حکومت اہم اثرات کاحامل قرار دیاجارہاہےکوپن ہیگن یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی کی طالبہ تیان وی ژو دل کے دوروں اور عوارض قلب میں نمایاں کمی کے حوالے سے آجرین اورحکومت کو توجہ دلاتے ہوئے کہاہے کہ اس رپورٹ کے تجزیئے پر کارروائی کی صورت میں دل کے دوروں کے واقعات میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔ان کاکہناہے کہ ملازمت کے دوران ڈرانے دھمکانے کے واقعات پر کنٹرول کے معنی یہ ہیں کہ ہم دل کے دورے کے واقعات میں3 فیصد سے زیادہ کی کمی کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین