• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی سب سے بڑی فیملی مزید بڑی ہوگئی، ایک بچے کا اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کی سب سے بڑی فیملی نومبر میں مزید بڑی ہوگئی جب اس نے21ویں بچے کا دنیا میں خیرمقدم کیا۔ اخبار سن کے مطابق سو اور نوئیل ریڈ فورڈ نے وعدہ کیا تھا20واں بچہ ان کی آخری اولاد ہے۔ تاہم وعدے توڑنے کے لئے کئے جاتے ہیں۔ تعطیلات پر جانا حتیٰ کہ سپر مارکیٹ تک جانا مہنگا ہوسکتا ہے وہ خوراک پر ہر ہفتے تقریباً ڈھائی سو پونڈ خرچ کرتے ہیں۔ نوئیل نے کہا کہ ہمارا ارادہ تین بچوں کا تھا مگر بچے پیدا کرنے میں ایسا لطف آیا کہ ہم نے یہ عمل جاری رکھا۔ ہم بچے پیدا کرنے کے عادی ہیں، ہمیں ایسا کرنا پسند ہے، فیملی کی تصویر2016ء میں لی گئی تھی اور جب سے سو کے دن کا آغاز صبح ساڑھے6بجے ہوتا ہے اور وہ رات گیارہ بجے تک بستر پر نہیں جا پاتی، فیملی بینیفٹس کا کلیم نہیں کرتی اور اس کے اخراجات فیملی کی کامیاب بیکری سے پورے ہوتے ہیں۔ وہ دس بیڈ کے گھر میں رہتے ہیں جو انہوں نے2004ء میں2لاکھ40ہزار پونڈ میں خریدا تھا۔ فیملی چینل4کے پروگرام میں4سال قبل پیش ہوئی تھی، فیملی روزانہ ناشتے میں18 پنٹ دودھ، تین لیٹر جوس اور سیرل کے3باکس استعمال کرتی ہے۔ جوڑے نے وعدہ کیا تھا کہ ان کی20ویں بچی آخری ہوگی۔ تاہم انہوں نے29مئی 2018ء کو ایک اور بچے کے لئے حمل کا اعلان کردیا۔ 43سالہ سو نے اپنے کنگ سائز خاندان میں13نومبر کو بونی کا استقبال کیا اور ایک بار پھر فیملی نے اعلان کیا کہ یہ ان کی آخری اولاد ہوگی۔
تازہ ترین