• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکھنؤ سے کراچی آنیوالے طیارے کا دروازہ کھلا رہ گیا ، جے پور میں ہنگامی لینڈنگ ، بھارتی سیکورٹی اداروں نے گھیرلیا ، مکمل چیکنگ

لاہور( خالد محمود خالد) بھارتی شہر لکھنؤ سے کراچی جانے والے سیسنا طیارے کا دروازہ کھلا رہ جانے کے باعث اسے جے پور میں ہنگامی طور پر اُتار لیا گیاجہاں بھارتی سیکورٹی اداروں سے اسے گھیر لیا اور مکمل چیکنگ کے بعد کلیئر کیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو صبح تقریباً دس بجے ایس آر۔20پرائیویٹ سیسنا طیارہ کراچی کے لئے روانہ ہوا ۔جب وہ جے پور کے قریب پہنچا تو پائلٹ کو یہ پیغام موصول ہوا کہ طیارے کا دروازہ کھلا ہے۔ جس پر پائلٹ نے فوری طور پر جے پور ہوائی اڈے میں ائیر ٹریفک کنٹرول کے حکام سے رابطہ کیا اور ہنگامی بنیادوں پر طیارے کو جے پور اتارنے کی اجازت مانگی۔ائیر پورٹ حکام نے فوری طور پر سرکاری انٹیلی جنس ادارے اور ائیر پورٹ سیکورٹی ایجنسی کو اس بارے میں مطلع کیا اور ان سے کلیئرنس ملنے پر طیارے کو جے پور اترنے کی اجازت دے دی جہاں اسے گھیرے میں لے لیا گیا اور اس کا مکمل طور پر چیک کیا گیا۔ تقریباً دو گھنٹے چیکنگ کے بعد طیارے کو محفوظ قرار دے کر اسے کراچی کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

تازہ ترین