• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن میلاد النبیؐ،آج مختلف شہروں میں جلوس،ریلیاں نکلیں گی

ملتان(نمائندگان جنگ)مختلف شہروں میں عیدمیلادالنبی کےسلسلےمیں آج جلوس ،ریلیاں نکالی  جائیں گی۔شجاع آباد سےنامہ نگارکےمطابق  مرکزی جلوس نوری جامع مسجد سے برآمد ہوگاجو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوااختتام پذیر ہوگا۔ نصیر الدین شہید چوک ،اللہ ہو چوک ،گلی طارق سیالوی ،مسجد النگ والی،سندھی گیٹ کو عاشقان رسول نے شب و روز کی محنت سے اس طرح سجایا ہے کہ لوگ دور دور سے  دیکھنے آ رہے ہیں۔قطب پورسےنامہ نگارکےمطابق دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دن دس بجے ریلی  نکالی جائے گی۔ موضع بلیل سے میاں فخر اقبال،چک نمبر 160سے پیر عمران شاہ،ٹبی لال شاہ سے حافظ شہباز،موضع میاں پور سے سعید عطاری،موضع ڈولہ ارائیں سے قاری اللہ نواز،نور گڑھ سے قاری خادم حسین سے،اڈہ قطب پور سے ڈاکٹرنعیم صیفی کی قیادت میں قافلے مسجد بہار مدینہ حماد ٹاؤن میں مرکزی ریلی میں شامل ہو ں گے ۔ جہانیاں سےنامہ نگارکےمطابق    مرکزی جلوس جامع مسجد جیلانی سے نکالا جائے گاجس کی قیادت جماعت اہلسنت،مصطفائی تحریک ،جمعیت علماء پاکستان کے قائدین سمیت ممتاز علماء کرام و مشائخ عظام کریں گے۔  مختلف مقامات پر دودھ کی سبیلیں لگائی جائیں گی۔کیک کاٹے جائیں گے اور لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ٹھٹھہ صادق آباد سےنامہ نگارکےمطابق   چھوٹے بڑے جلوس اورریلیاں  نکالی جائیں گی جبکہ   مرکزی جلوس  جامعہ مسجداہلسنت   سے بر آمد ہوگا۔چک نمبر135دس آر ہائیر سیکنڈری سکول میں   میلاد کانفرنس ہوگی۔ چوک سرورشہیدسےنا مہ نگارکےمطابق   بڑا جلوس  ملتان روڈ غلہ منڈی سے برآمد ہوگا جس   کی قیادت جماعت اہلسنت ڈیرہ غازیخان کے امیر  پروفیسر سید حسین احمد المدنی شاہ کریں گے۔وہاڑی سےنمائندہ جنگ کےمطابق ڈویژنل پبلک سکول بو ریو االا میں محفل میلاد  کے مو قع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا کہ نبی اکرمؐ پوری کا ئنات کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔اسلام کے مطابق اپنی زند گیوں کو گزارنے میں ہی فلاح او کا میابی ہے۔ اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر بو ریو الا حسنین خالد ، پر نسپل ڈی پی ایس بو ریو الا ،صلا ح الدین، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفا رمیشن میاں نعیم عاصم ، سماجی شخصیت شیخ شہزاد مبین اور قیصر نذیر ، اساتذہ اور طا لبات مو جو د تھیں  ۔ سابق وائس چیئرپرسن وممبر پنجاب بارکونسل فرح اعجا ز بیگ  اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چودھری اکبر علی کنگ  کی رہا ئشگاہ پر محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں صدر بار فیاض احمد خان لکھویرا ، جنرل سیکرٹری فاروق احمد خان  ،سابق صدور، جنرل سیکرٹریز مہر شیر بہادر لک ، رانا شعیب اصغر ، سید ندیم رضابخاری، راؤ شیراز رضا ، خضر حیات تارڑ ، شیخ افضل شباب  کے علا قہ احتشام الحق صدیقی ، احسن چودھری ، مظہر خان بلوچ ، اسلم ربانی ، ریحان غازی ، اعظم کمبوہ ، مصور خان بلوچ ، ملک اختر ندیم، چودھری نذیر سنگھیڑا ، منیر اے چنڑ، ربنواز بھٹی ، میاں غلام حسین ، تنویر احمدبھارہ، میاں نیرب خورشید، سرفراز بھٹی، ملک برکت ڈوگر ،شفقت غفار، ملک ندیم اختر، زین افضل ، سلطان گجر ، چودھری نواز اشرف ، نو اب اسماعیل سمیت وکلا ء کے تاجروں ، شہریوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔  گورنمنٹ ڈگری کالج میں جشن  میلاد النبی  کے سلسلے میں  ختم نبوت اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں تعلیمات نبوی  کی روشنی میں کے عنوان پر کا نفرنس  ہوئی جس کی صدارت پرنسپل رانا محمد یعقوب نے کی۔ کانفرنس کے پہلے سیشن میں طلباء وطالبات حضور نبی کریمؐ کی شانِ رسالت میں گلہا ئے عقیدت پیش کئے اورسیر ت  کے مختلف پہلو ؤ ں کو اجا گر کیا۔ دوسرے سیشن میں کا لج کے پروفیسرز مفتی عبید اللہ ، اختر حسین فردوسی ، اختر عز یز ودیگر نے حضور نبی کریمؐ کی حیات مبارکہ پر روشنی ڈالی۔کرم پور سےنامہ نگارکےمطابق گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کرم پور میں جشن میلاد کی تقریب منعقد ہوئی۔صدارت صدر معلم مختیار احمد لودھی نے کی۔تقریب میں سکول کونسل کے اراکین استاتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔میلسی سےنامہ نگارکےمطابق بزم نورانی کے زیر اہتمام میلاد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت شیخ گلزار احمد نورانی ، شیخ نثار احمد نورانی، شیخ عبد الستار نورانی، شیخ محمد عمران اور دیگر نے کی  ۔خانیوال   سےنمائندہ جنگ کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد معصوم کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس کا با12 ربیع الول کے سلسلے میں شہر اور گردونواح کے علاقوں میں فلیگ مارچ ہوا جس کی قیادت ڈی ایس پی صدر خانیوال حافظ خضر زماں نے کی۔ فلیگ مارچ ڈی پی او آفس سے شروع ہوکر ڈی سی روڑ سے ہوتے ہوئی چوک سنگلہ والا ، کچہری بازار ، اکبر بازار ، جامعہ مسجد روڑ ، ایو ب روڑ اور دیگر علاقوں سے ہوتا ہوا واپس ڈی پی او آفس پر اختتام پزیر ہوا ۔ٹھٹھہ صادق آبادسےنامہ نگارکےمطابق  رکن صوبائی اسمبلی جہانیاں عطاء الرحمٰن نے کہا کہ عید میلاد کا دن ہمارے لئے باعث رحمت ہے۔ٹھٹھہ صادق آبادسے نامہ نگارکےمطابق  جماعت اہلسنت،سید الکونین میلاد کونسل چک نمبر136دس آرکے زیراہتمام   ریلی نکالی گئی،ریلی جامعہ مسجد الخیر سے شروع ہوکر مرکزی جامعہ مسجد صادق المدینہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کی قیادت صدر چوہدری شہزاد اختر سہرودری نے کی۔ریلی کے اختتام پر دودھ کی سبیل کاانتظام کیاگیا۔کہروڑپکاسےنامہ نگار کےمطابق جناح ہال میونسپل کمیٹی کہروڑپکامیں حکومتی ہدایات کی روشنی میں عید میلادالنبی کے حوالے سے  تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین ملک قاسم جوئیہ نے کی ۔تقریب میں مولانا حبیب الرحمٰن باب العلو مولانا قاری محمد یعقوب دارلقرآن قاری شاہد مدرسہ غوثیہ ملک قاسم جوئیہ وائس چیئرمین شیخ رضوان نے خطاب کیا۔ریلی آج صبح 10 بجے دن مسجد غوثیہ لعل کرتی سے نکالی جائے گی ۔ کینٹ میں گشت کرنے کے بعد مسجد غوثیہ اختتام پذیر ہوگی۔ سالانہ جلسہ 22 نومبر بروز جمعرات چوک لعل کرتی پر ہوگا۔ جس سے مولانا قاسم سعیدی خطاب کریں گے۔کوٹ ادوسےنامہ نگارکےمطابق انجمن محبان رسول کوٹ ادو کی جانب سے شہر بھر میں چراغاں کر دیا گیا،ریلوے روڈکو دلہن کی طرح سجا دیا گیا،جبکہ کوٹ ادو ومضافات سے ریلیاں نکالی جائیں گی ،کوٹ ادو میں سب سے بڑا جلوس مدرسہ عربیہ شمس العلوم جی ٹی روڈ سے نکالا جائے گا جس میں مختلف مقامات سے نکلنے والے جلوس اس میں شامل ہو جائیں گے جوکہ مدرسہ فیضان مدینہ اختتام پذیر ہوں گے،۔مظفرگڑھ سےنامہ نگار کےمطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آصف الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں جشن میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں پروگرامز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ ہیومن لیگل رائٹس فاؤنڈیشن اور تکبیرلائرز فورم کے زیر اہتمام جسٹس نذیر صدیقی بار ہال میں صبح 11 بجے محفل نعت  کی تقریب منعقد کی جائے گی ۔ پیر نوید فرید چشتی نے ممتاز آباد میں میلاد مصطفیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضورؐ سے محبت ایمان کا حصہ ہے جس کے بغیر ایمان نا مکمل ہے، نظام مصطفی ؐکے نفاذ کیلئے ہمیں کسی مصلحت کے بغیر کوشاں رہنا چاہئے ، کانفرنس میں محمد افضل فرید،پروفیسر کوثر علی طاہر،پروفیسر سردار گجر،پروفیسر ناظم الدین و دیگر نے شرکت کی۔سوشل ویلفیئر کے ادارہ صنعت زار میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رانا جاوید،منیجر صنعت زار ، طاہرہ نجم ودیگر سٹاف نے شرکت کی، رانا جاوید نے کہا ہے کہا ﷲ تعالیٰ نے حضور اکرم ؐ کو تمام عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجا حضور اکرمؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے ۔
تازہ ترین