• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے میڈیا ، بینک اور الیکٹرک کمپنی سے متعلق مقدمات ایف آئی اے کو بھجوادئیے

لاہور (نیوزرپورٹر)نیب نے میڈیا ، بینک اور الیکٹرک کمپنی سے متعلق مختلف مقدمات ایف آئی اے کو بھجوادئیے۔ نیب ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ایف آئی اے کو بھجوایا گیا ہے جب کہ ایشیاانشورنس کے سی ای او ، چیف ایگزیکٹو اور فنانشل آفیسر کا مقدمہ بھی ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔میپکو چیچہ وطنی کے لائن مین محمد ارشد کے معاملے کی تحقیقات بھی ایف آئی اے کرے گا جب کہ نیشنل بنک سرگودھا کے ایگری کلچر آفیسر فاروق الحسن اور دیگر کا مقدمہ بھی ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے۔لیسکو سب ڈویژن کریم پارک کے ایس ڈی او محسن اسلام ، ایس ڈی او ذیشان ارشد اور میٹر ریڈر مشتاق احمد کا کیس بھی ایف آئی اے کے سپرد کیا گیا ہے، اسی طرح یوفون کمپنی کے عبدالعزیز ، محمد علی ، سید ابرار حسین کا مقدمہ بھی ایف آئی اے کو دے دیا گیا۔

تازہ ترین