• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی معاونین کی تقرری سمجھ سے بالاترہے،شیراحمدشاہوانی

کوئٹہ(پ ر) مسلم لیگ یوتھ ونگ بلوچستان کے صدر ملک شیراحمد شاہوانی نے کہاہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے چار معاونین کو مقرر کرنا سمجھ سے بالاترہے صوبہ پہلے ہی شدیدمالی بحران کا شکارہے حکومت کو سو دن ہونے کو ہے مگرافسوس عوام کو کوئی بہتری نہیں نظرآرہی ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا شیراحمد شاہوانی نے کہاکہ حکمران طبقہ ذاتی مفادات کوتحفظ دے رہاہے عوام کاکوئی پرسان حال نہیں لوگ آج بھی پینے کے صاف پانی ‘ بجلی گیس ‘ معیاری تعلیم وصحت کی سہولیات اور روزگار سے محروم ہیں حکومت کوچاہیے کہ وہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے صرف بیانات دینےسے مسائل حل نہیں ہونگے۔
تازہ ترین