• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈاکٹر عبدالعزیز قریشی

کوئٹہ(پ ر) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر عبدالعزیز قریشی نے کہا ہے کہ اسوۂ حسنہ تمام مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ نبی کریم ﷺ سے عشق اور محبت کا تقاضا ہے کہ بحیثیت مسلمان عقیدہ ختم نبوت کیلئے سب کچھ قربان کردیں اور حضور نبی کریم ﷺ پرکثرت سے درود پڑھنے کے ساتھ ساتھ سیرت مبارکہ کی روشنی میں اپنی زندگی گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے، تب ہی ہم ہر محاذ پر ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں، امت مسلمہ بے پناہ مسائل کا شکار ہے جس کی بڑی وجہ حضورﷺکی تعلیمات سے دوری ہے۔ سیرت طیبہ پر عمل کرکے ہی دنیا اور آخرت کو سنوارا جاسکتا ہے یہی طریقہ باعث نجات بھی ہے۔
تازہ ترین