• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریمﷺ ہمارے رہبر کامل اور آئیڈیل شخصیت ہیں،مقررین

کوئٹہ (سٹی ڈیسک)پروفیسر عابد مقصود ، پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ او رپروفیسر محمد طارق نے نبی کریمﷺکی سیرت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریمﷺ ہمارے رہبر کامل اور آئیڈیل شخصیت ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے وجہ تخلیق کائنا ت اور رحمت العالمین قرار دیا ۔ آپﷺ پر قرآن نازل ہوا یہ اللہ کا کلام قیامت تک انسانوں کی رہنمائی کے لئے ہے اور حضرت محمد مصطفیٰﷺ آخری نبی ہیں تعمیر نوٹرسٹ کے تعلیمی ادار وں کا یہ اعزاز رہا ہے کہ یہاں گزشتہ نصف صدی سے باقاعدگی کے ساتھ جشن عید میلا دالنبیﷺ کی تقریبات منائی جا تی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بار بھی تعمیر نو ٹرسٹ کے ساتھ تعلیمی اداروں میں اس مبارک مہینے کے آغاز ہی سے نعت خوانی اور سیرت کے عنوانات کے تحت تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ تعمیر نو کالج کے پروفیسر عابد مقصود نے کہا کہ ادارے کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ تعمیر نو ٹرسٹ کے تمام اداروں کے نعت خوانوں اور مقررین کی میزبانی کررہے ہیں ۔ تقریب کے آخر میں تعمیر نو ٹرسٹ کے سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ نے مقررین اور نعت خوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔
تازہ ترین