• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سے ایپکا کے وفد کی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ملازمین کے مسائل حل کر یں گے کیونکہ ملازمین محکمے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں یہ بات محکمہ مواصلات وتعمیرات کے سیکرٹری علی اکبر بلوچ نے ایپکا محکمہ مواصلات کے وفد سے بات چیت کرتے ہوے کیا جس نے صدر عبدالخالق بابئ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی وفد میں چیئرمین حاجی شربت خان محمد شہی جنرل سیکرٹری بابو میر جان لاشاری اور غلام محمد مری شامل تھے وفد نے ملازمین کی ترقی کے کیسز سنیارٹی لسٹیں مرتب کر نے اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا وفد نے سیکر ٹری سے مسائل کے فوری حل کی درخواست کی جس پر سیکر ٹری نے متعلقہ حکام کو مسائل حل کرنے کے لیے احکامات جاری کردئیے ایپکا قیادت نے مسائل حل کر نے کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور محکمہ کے لیے اکبر بلوچ کی خدمات کوسراہتے ہوے انہیں تعاون کا یقین دلایا۔
تازہ ترین