• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی ایچ آئی اور بی آر ایس پی ملیریا پر کنٹرول کیلئے کام کرنے پر متفق

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پرائمری ہیلتھ انیشیٹیو اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام ملیریا پر کنٹرول کے لئے مل کر کام کرنے پر متفق ، پی پی ایچ آئی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے بی آر ایس پی سمیت تمام اداروں اور تنظیموں سے تعاون کرے گی ، پی پی ایچ آئی محدود دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے بنیادی مراکز صحت میں عوام کو سہولیات فراہم کررہی ہے ، ان خیالات کا اظہار پی پی ایچ آئی کے سی ای او عزیز احمد جمالی نے اپنے دفتر میں بی آر ایس پی کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ، وفد کی قیادت سنئیر منیجر ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سراج الحق غوری کررہے تھے ، جبکہ وفد میں میر حفیظ ایم این ای کوآرڈینیٹر ملیریا پروگرام اور عبداللہ بادینی مینیجر ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن بھی تھے ، بی آر ایس پی کے وفد نے پی پی ایچ آئی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی پی ایچ آئی انتہائی منظم طریقے سے بلوچستان بھر میں صحت کے حوالے سے کام کرہی ہے اور بی آر ایس پی ملیریا کی روک تھام کے لیے بلوچستان میں کام کررہا ہے ، پی پی ایچ آئی کے ساتھ اپنے تعاون اور رابطے کو بہتر بنانا چاہتے ہیں ،مستقبل میں صحت کے شعبے میں پی پی ایچ آئی کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ لوگوں کو مذید بہتر صحت کی سہولیات مل سکیں ، پی پی ایچ آئی کے چیف ایگزیکٹیو آفسر کی معاونت چیف آپریٹنگ آفیسر اور پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ نے کی ۔
تازہ ترین