• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان عالمی فورم پر امریکہ کیخلاف دعویٰ دائر کرے ، جمعیت ن

کوئٹہ(پ ر )جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ اگر حکمران یوٹرن نہ لیتے اور امریکہ جنگ کا حصہ نہ بنتے تو آج ٹرمپ ایسا رویہ اختیار کرتا اور نہ ہی پاکستان کی مائوں بہنوںکے متعلق امریکہ اور وکیل کے بیہودہ ریمارکس سننا پڑتے اب بھی وقت ہے کہ پاکستانی حکمران امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی آمیز اور غلط بیانات کا نہ صرف ترکی پر ترکی جواب دے بلکہ اب تک امریکہ کی جنگ میں پاکستان کے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات کے ہرجانہ کا دعویٰ عالمی فورم پر دائر کریں پاکستان نے امریکہ کے نام نہاد دہشت گردی مہم میں ہزاروںافراد کی جانی قربانی کے علاوہ کھربوں روپے کے دیگر نقصانات کا سامنا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امارات اسلامیہ ملا محمد عمر کی لشکر کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا غصہ اب پاکستان پر نکال دیا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ طاقت کے نشے میں مست ہو کر افغانستان میں داخل ہوا لیکن آج اپنی شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔
تازہ ترین