• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکابرین نے جمعیت کی بنیاد دین کی خدمت کے لئے رکھی ہے،مولانا خورشید احمد

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ناظم انتخابات مولانا خورشید احمد نے کہا ہے کہ اکابرین نے جمعیت کی بنیاد دین کی خدمت کے لئے رکھی ہے، دینی مدارس کی پشت پر جمعیت کی سیاسی قوت کھڑی ہے جبکہ شیوخ ، اکابر علماء کی حمایت، تعاون اور تائید جمعیت کو حاصل ہے، دین کے تمام برحق شعبے فکر دیوبند کے چشمے سے سیراب ہو رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے 22 نومبر جمعرات کو جامعہ مطلع العلوم میں تحفظ ناموس رسالت سیمینار کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف دینی مدارس کے شیوخ اور اساتذہ کو شرکت کی دعوت دینے کے موقع پر گفتگو میں کیا ۔اس موقع پر انہوں نے مولانا عبدالستار شاہ، مفتی گل حسن، جامعہ تجوید القران میں قاری مہراللہ، شیخ الحدیث مولانا رسول شاہ، قاری عبدالرحمنٰ، شیخ مولانا احمدجان، قاری نورالدین، شیخ مولانا داودشاہ، مولانا حسین احمد شرودی، قاری محمد اسماعیل،سید زبیر آغا اور مولانا عبدالباقی آغا، جامعہ مسجد محمدی میں قاری عبدالرحمنٰ محمدی، مفتی مطیع اللہ آغا، مولانا سعیداحمد،شیخ مولانا عبدالغفور، مولانا محمد ہاشم خیشکی،مولانا رب نواز، مفتی عبدالہادی، مولانا محمد سلیم کو باضابطہ شرکت کی دعوت دی گئی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں مولانا عبدالولی، حاجی قاسم خان خلجی، حافظ بلال ناصر، حاجی نعمت اللہ ملاخیل، عبدالواسع سحر، مفتی عبدالسلام، مولانا محمد ایوب ایوبی، حافظ مسعوداحمد، حافظ دوست محمد، مفتی احسان الحق، عزیزالرحمنٰ عزیزی، مولانا جمال الدین حقانی، مولوی الطاف شاہ، حافظ فضل محمد اور مولوی محمدشاہ آغا شامل تھے۔ مولانا خورشید احمد نے کہا کہ عالمی استعماری قوتیں مذموم مقاصد کے لئے عمران خان کو اقتدار میں لائی ہیں، قائدجمعیت مولانافضل الرحمن نے چند سال قبل کہا تھا کہ عمران خان بیرونی قوتوں کا آلہ کار ہے آج وقت نے ثابت کردیا بلکہ سو دن سے پہلے عمران خان کے اسلام دشمن اقدامات نے انہیں بے نقاب کر دیا ۔
تازہ ترین