• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزار گنجی میں بغیر لائسنس کام کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے ،رفو گل بڑیچ

کوئٹہ(پ ر)آل بلوچستان نیشنل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس ایسوسی ا یشن رجسٹرڈ ہزار گنجی کے صدر حاجی رفو گل بڑیچ ٗ جنرل سیکرٹری حاجی شیرعلی بنگلزئی ٗ ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالحکیم کاکڑ ٗ پیر محمد ٗ سید عبدالاحد آغا ٗ حاجی ظہور ا حمد کاکڑ ٗ خان محمد خان بڑیچ ٗ حاجی کشمیر خان بڑیچ ٗ علی بخش شاہوانی ٗ ماسٹر اورنگزیب رئیسانی ٗ حاجی نیک محمد بڑیچ ٗ عبدالغنی بڑیچ ٗحاجی شادی خان شاہوانی ٗ ٹھیکیدار عبدالغفور رئیسانی ٗ حاجی خیر محمد لانگو ٗ حاجی عبدالظاہر بڑیچ ٗ حاجی دوست محمد بڑیچ ٗ حاجی اختر بلوچ ٗ حاجی عبدالحلیم ٗ حاجی عامر بنگلزئی ٗ حاجی ہدایت اللہ بنگلزئی ٗ سید راز محمد آغا ٗ حاجی جمیل احمد کاکڑ ٗ حاجی عبدالقیوم کاکڑ ٗ حاجی کمال خان لانگو و دیگر کمیشن ایجنٹس نے کہا ہے کہ ہزار گنجی فروٹ و سبزی منڈی میں سیکڑوں بغیر لائسنس کمیشن ایجنٹ کا کاروبار کر رہے ہیں جس کی وجہ سے لائسنس یافتہ کمیشن ایجنٹوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے اور اصل کمیشن ایجنٹوں کے کاروبار پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں آکشن گرائونڈ ا ور تجاوزات کو ختم کرنا خوش آئند ہے مگر کچھ عناصر دوبارہ آکشن گرائونڈ پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ماشہ خوروں کو مکمل فیز 2میں شفٹ کیا جائے انہوں نےکہا کہ مارکیٹ کمیٹی کے موجودہ افسران نہایت دلیری اور بیدردی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے حکام بالا ٗ وزیراعلیٰ ٗ گورنر ٗ صوبائی وزیر زراعت ٗ چیف سیکرٹری ٗ سیکرٹری زراعت ٗ ڈی جی زراعت ٗ ڈائریکٹر اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ ٗ اینڈمنسٹریز مارکیٹ کمیٹی ٗ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہزار گنجی کے حدود میں غیر قانونی بغیر لائسنس کے کمیشن ایجنٹ کے کاروبار کرنیوالوں کیخلاف قانونی مارکیٹ کے ایکٹ رول کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
تازہ ترین