• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیاب احتجاج پر صوبائی قیادت خراج تحسین کی مستحق ہے،اسحاق بلوچ

کوئٹہ (این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے اپنے جاری بیان میں گوادر کے ماہی گیروں کے حقوق کے لئے کامیاب احتجاجی مظاہرے پر پارٹی کی صوبائی قیادت کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ مختصر دورانیے میں جس طرح بلوچستان ،پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کی پارٹی قیادت نے گوادر کے ماہی گیروں کے معاشی قتل عام اور متنازع ایکسپریس وے کی تعمیر کے خلاف مظاہرے کیے وہ لائق تحسین ہیں ،انہوں نے کہا کہ گوادر کے ماہی گیروں کے مسئلے پر نیشنل پارٹی نے ملک بھر میں آواز بلند کی اور ماہی گیروں سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔انہوں نے مظاہروں کو بہترین کوریج پر پرنٹ و الیکٹرنک میڈیااور پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
تازہ ترین