• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونین خصوصی کی تقرریاں ہائی کورٹ میں چیلنج

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونین خصوصی کی تقرریوں کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کردی گئی۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد کامران ملاخیل پرمشتمل بینچ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی معاونین خصوصی کی تقرریوں کے خلاف دائر آئینی درخواست پر حکومت بلوچستان سے جواب طلب کرلیا ۔ درخواست گزار بابر مشتاق کی آئینی درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہےکہ صوبائی اسمبلی سے پاس کیاگیا وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونین خصوصی کی تقرری سے متعلق ایکٹ آئین سے متصادم ہے ۔معاونین خصوصی کی تقرری عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور ا چھی حکمرانی کے دعوئوں کے منافی ہے اور اس اقدام سے سرکاری خزانے پر بوجھ پڑے گا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعلیٰ بلوچستان جام میر کمال خان نے بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے منظور احمد کاکڑ ، عبدالخالق اچکزئی، سردار زادہ رامین محمد حسنی اور حسنین ہاشمی کو اسپیشل اسسٹنٹ مقرر کئے تھے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔
تازہ ترین