• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد علی کوہزاد کی آئینی درخواست سماعت کیلئے منظور، فریقین کو نوٹسز جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد کامران ملاخیل پرمشتمل بینچ نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے حلقہ پی بی 26سے کامیاب قراردئیے جانے کے بعد وزارت داخلہ اورالیکشن کمیشن کی جانب سے غیرملکی قراردئیے جانے والے احمد علی کوہزاد کی جانب سے دائر آئینی درخواست کوسماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ پاکستانی شہری ہے جس کے سارے ثبوت موجود ہیں انہوں نے عدالت سے الیکشن کمیشن کے 24اکتوبر کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قراردینے کی استدعا کی ہے درخواست کی سماعت 28نومبرتک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔
تازہ ترین