• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد کیلئے منسٹرز بلاک میں ریمپ تعمیر کئے جائیں،نوابزادہ طارق مگسی

کوئٹہ (خ ن)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نوابزادہ طارق مگسی نے منسٹرز بلاک سول سیکرٹریٹ میں معذور افراد کیلئے ریمپ کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ منسٹرز بلاک میں فوری طور پر معذور افراد کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کیلئے ریمپ تعمیر کئے جائیں معذور افراد ہمارے معاشرے کا نہایت ہی اہم حصہ ہیں انکی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔
تازہ ترین