• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسکوانتظامیہ کاپرائیویٹ پٹرول پمپ سے معاہدہ قابل مذمت ہے ، لیبریونین

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کیسکو لیبریونین بلوچستان نے بیان میں اس آمر پر حیرانگی اورافسوس کااظہار کیا کہ کیسکو کاایئرپورٹ روڈ شیخ ماندہ میں اپنی زمین پر پٹرول پمپ موجود ہے اور اس میں کیسکوکا60 فیصد حصہ ہے جبکہ 40 فیصد پٹرول کمپنی کاہے مگراس کے باوجود سرکاری گاڑیوں کااپنے پٹرول پمپ سے پٹرول اور ڈیزل لینے کے بجائے شہر کے اندر غیر متعلقہ پٹرول پمپ سے فیول لیناسمجھ سے بالاتر ہے اوراس فیصلے کی یونین مذمت کرتی ہے اوراسے صرف اور صرف کرپشن وکمیشن کاحصہ کہتی ہے لیبریونین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ پٹرول پمپ سے معاہدہ ختم کرکے اپنے پٹرول پمپ سے دوبارہ معاہدہ کیاجائے جس سے کمپنی کولاکھوں روپے کا فائدہ ہوگا۔
تازہ ترین