• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا پاکستان کے تعاون کی قدر کرتا ہے، امریکی حکام

واشنگٹن(آئی این پی)ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر پاکستان کے سخت ردعمل کے بعد سینئر امریکی حکام نے پاکستان کی وزارت خارجہ سے تحریری رابطہ کیاہے جس میں امریکی حکام کی جانب سے سفارتی سطح پر رابطے جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی گئی اور کہا گیا کہ امریکا پاکستان کے تعاون کی قدر کرتاہے۔ادھر امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے پاکستان کو جنوبی ایشیائی خطے میں امریکا کا اہم اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے فوجی تعلقات میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی‘خطے میں پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر پریس آپریشنز پینٹاگون کرنل راب میننگ نے میڈیا نمائندوں سے آف کیمرہ گفتگو میںکہا کہ پرامن افغانستان کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی ہے۔علاوہ ازیںٹرمپ کے بیانات پرپاکستان کے سخت ردعمل کے بعد سینئر امریکی حکام نے پاکستان کی وزارت خارجہ سے تحریری رابطہ کیاہے جس میں سفارتی سطح پر رابطے جاری رکھنے کی یقین دہانی اورپاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیاگیاہے‘ ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے کہاگیاہے کہ امریکا کو پاکستان کے مزید تعاون کی ضرورت رہے گی‘ امریکی حکام نے ٹرمپ کو پاکستان کی قربانیوں سے متعلق آگاہ کرنے کا وعدہ بھی کیاہے۔

تازہ ترین