• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

العزیزیہ ریفرنس، بیان مکمل کرانے کیلئے نوازشریف کو کل تک مہلت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نواز شریف کیخلاف فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں خواجہ حارث کی جانب سے تفتیشی افسر کے بیان پر جرح جاری رکھنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں بیان مکمل کرانے کیلئے نواز شریف کو بھی کل طلب کر لیا ہے۔ منگل کو سماعت ہوئی تو نواز شریف عدالت میں پیش ہوئے ۔ خواجہ حارث نے تفتیشی آفیسر پر جرح شروع کرنا چاہی تو فاضل عدالت نے کہا کہ میاں صاحب کا العزیزیہ میں بیان مکمل کر لیتے تو اچھا تھا جس پر نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ آج تفتیشی افسر پر جرح کر لیتے ہیں، جمعرات کو میاں صاحب بقیہ بیان قلمبند کرا دیں گے ، جرح میں تفتیشی افسر محمد کامران نے کہا کہ ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیکر تفتیشی رپورٹ لکھی،4 اگست 2017 کو تصدیق شدہ متفرق درخواستوں کے حصول کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر پراسیکیوشن کو خط لکھا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے 4 اگست کے خط کی کاپی عدالت میں پیش کر دی جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ یہ خط پہلے سے عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں ہے ، اسے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے ۔

تازہ ترین