• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، اسلحہ گودام میں دھماکا ، 6افراد ہلاک

نئی دہلی (جنگ نیوز) مغربی بھارت میں اسلحے کے ایک گودام میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک جب کہ دیگر دس زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مہاراشٹر ریاست کے ضلعے وردھا میں اسلحے کے گودام میں گولے باردود کا ایک ڈبا پھٹ پڑا۔ بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ یہ دھماکا فوج کی ہتھیار ساز فیکڑی کے قریب پرانے گولے باردو کو تلف کرنے کے مقام پر ہوا، جہاں بہت سے مزدور موجود تھے۔ پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین