• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک سے لانے کیلئے سینٹرل اتھارٹی بنانیکا فیصلہ

اسلام آباد(جنگ نیوز) لوٹی گئی دولت بیرون ملک سے پاکستان واپس لانے کیلئے نیا قانون اور سینٹرل اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ قانون سازی کے بعد بیرونی ممالک سے معاہدے کئے جا سکیں گے۔ پا کستا ن کی لوٹی گئی رقم بیرون ممالک سے واپس لانے کیلئے حکومت نے بڑا اقدام کر لیا۔ وزارت قانون نے میوچل لیگل اسسٹنس کے قانون کا مسودہ وزیراعظم کو بھجوا دیا۔وزارت قانون کے مطابق سنٹرل اتھارٹی میں ایف آئی اے، ایس ای سی پی، ایف بی آر اور نیب کے نمائندے شامل ہوں گے۔
تازہ ترین