• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمت 1.27روپے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دی ہے،عمر ایوب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے کہا ہے کہ نیپر انے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی تھی تاہم ایک روپیہ 27پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ، ہم نے صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا، آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے ، ہم نے جو کرنا تھا کر لیا ہے ،پاور ٹیرف فائنل ہو چکا ہے ، ایک روپے 27پیسے کی جو منظوری دی گئی ہے ، اس کی ابھی پبلک ہیئرنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹرانسمیشن سسٹم ساڑھے19 ہزارمیگاواٹ سے زیادہ بجلی اٹھانے کے قابل نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو قابل تجدید توانائی پالیسی پرمشاورتی ورکشاپ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ عمر ایوب نے کہا کہ ہمیں سستی بجلی پیدا کرنی ہے، پاکستان کو ایک نہیں 2 خساروں کا سامنا ہے، ہمیں کرنٹ اکائونٹ اور فسکل خسارے کا سامنا ہے، ہماری زراعت،صنعت سمیت گھریلو صارفین کیلئے سستی بجلی ضروری ہے۔
تازہ ترین