• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب اجلاس، ارباب عالمگیر،اکرم درانی، نثار کھوڑو کیخلاف کارروائی کی منظوری

اسلام آباد(طاہر خلیل) نیب نے سابق وفاقی وزراء ارباب عالمگیر، اکرم درانی، سابق وزیر سندھ نثار کھوڑو، سینیٹر روبینہ خالد،ڈاکٹر عاصمہ ارباب عالمگیر، تین سابق وائس چانسلرز، ڈاکٹر اختر بلوچ، ڈاکٹر اعظم حسین اور ڈاکٹر احسان علی کیخلاف کارروائی کی منظوری دیدی۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں13انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔ جن میں سا بق وفاقی وزیر برائے ہائو سنگ اینڈ ورکس ا کرم خان درانی ودیگر افسران /اہلکاران، نثار احمد کھوڑو،سابق وزیر خوراک سندھ، فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران/اہلکاران، ڈاکٹر اعظم حسین، سابق وائس چانسلر، پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز شہید بے نظیر آباد، عمادشاہ بخاری، میسرزایوینیو وینچرزایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ،سی ڈی اے کے افسران/ اہلکاران،نیپرا پاور پلانٹس پرایئویٹ/پبلک پاور جنریشن کمپنیز، سنٹرل پاور جنریشن ایجنسی،این ٹی ڈی سی کے افسران /اہلکاران کے خلاف تین الگ الگ انکوائریاں ،میسرز شہزادہ سکیورٹی کمپنی تہکال پشاور اور دیگر، ٹورازم کارپوریشن ڈیپارٹمنٹ کے پی کے افسران / اہلکاران،ریوینیو ڈیپار ٹمنٹ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران /اہلکاران ، صوبائی سب ڈویژن خیر پورکے سب انجینئر سید یاسین شاہ، ٹھیکہ دار آغا محمدپٹھان اور دیگر اورمیپکو کے افسران /اہلکاران شامل ہیں۔ جبکہ5انو یسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی جن میں سینیٹر روبینہ خالد،میسرز کوسموس پروڈکشن پرائیویٹ لمیٹڈکی انتظامیہ، ڈاکٹر اختر بلوچ وائس چانسلربینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی،عاصم مرتضی خان،منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ،ہدایت اللہ پیرزادہ سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ،عبدالواحد جنرل منیجر بزنس ڈویلپمینٹ، راحت حسین چیف اکانومسٹ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈاور دیگر،ریوینیو ڈیپارٹمنٹ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران /اہلکاران، سرکاری ٹھیکہ دارسردار اشرف بلوچ اور دیگر، عبدالحلیم پراچی،سول پرووینشل ہائوسنگ اتھارٹی کے سابق صوبائی ڈی جیز، جاوید احمد،زکی اللہ، سابق سیکرٹری ہائوسنگ اور دیگرکے خلاف انویسٹی گیشن کا معاملہ قانون کے مطابق مزید کارروائی کیلئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو بھجوانے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف انویسٹی گیشن کا معاملہ قانون کے مطابق مزید کارروائی کیلئے متعلقہ محکمہ، سابق ایم ایس نشتر اسپتال کا معاملہ قانون کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اورکراچی پورٹ ٹرسٹ کے افسران/اہلکاران کے خلاف انکوائری کا معاملہ قانون کے مطابق مزید کارروائی کیلئے متعلقہ محکمہ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے2 ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔
تازہ ترین