• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ٹرمپ کے توہین آمیز بیانات سینیٹر جاوید عباسی نےتوجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر جاوید عباسی نے امریکی صدر ٹرمپ کے توہین آمیز بیانات پر توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا ہے جسے سینٹ کے آمدہ اجلاس میں زیر بحث لایاجائےگا۔سینٹ نے گزشتہ برس 18 دسمبر کو جاوید عباسی کی پیش کردہ قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کیا تھا جس میں کہاگیا تھا کہ امریکی ڈرون حملوں میں سینکڑوں بے گناہ پاکستانی مارےگئے اور ہماری بستیوں کو تاراج کردیا گیا۔امریکہ ڈرون حملوں میں مارے گئے پاکستانیوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے۔سینیٹر جاوید عباسی نے تازہ تحریک التوا میں کہا ہے کہ امریکا سینٹ کی منظور کردہ قرار داد پر عمل کر ے اور فوری طور پر معاوضہ ادا کرے۔
تازہ ترین