• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجمان پاک فوج سے چیئرمین پیمر ا کی ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین محمد سلیم بیگ نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کو چیئرمین پیمرا نے راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی جس میں پاکستانی میڈیا کو پاکستان کے مثبت تشخص اور پاکستان کے بیانیے کو موثر انداز سے اجاگر کرنے اور غیرملکی میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف بیانیے سے نمٹنے کیلئے سہولیات کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین