• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، بھارتی ایجنٹوں کاحملہ، فورسز کی کارروائی، حریت رہنما سمیت 5شہید

سری نگر(نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جنوبی کشمیر میں تحریک حریت جموں وکشمیر کے رہنما اورسید علی گیلانی کے قریبی ساتھی میر حفیظ اللہ سمیت5کشمیری افراد کو شہید کر دیا گیا ہے۔ میر حفیظ اللہ کو بھارتی ایجنٹوں نے منگل کی صبح اسلام آباد کے اچھہ بل علاقے میں گولی مار کر شہید کیا جبکہ 4 کشمیری نوجوانوں عابد نبی ، بشارت نگرو،معراج الدین ، اور انعام الحق کوضلع شوپیان کے نادی گام علاقے میں آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ تازہ شہادتوں کے بعد جنوبی کشمیر میں بھارتی فورسز کے خلاف ہڑتال رہی اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔شوپیان ضلع میں انٹرنیت سروس معطل کر دی گئی ۔ بھارتی فوجی کارروائی کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا۔ پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا اور فائرنگ کی گئی شمیمہ جان، مینہ جان اور رفیہ جان نامی خا تون سمیت درجن سے زیادہ شہری گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ۔ بھارتی فو ج کی اشٹریہ رائفلز کی 34ویں بٹالین ، 23پیرااور جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں پر مشتمل فورسز نے دوران شب شوپیان سے کچھ ہی کلو میٹر دور، نادی گام نامی گائوں کو محاصرے میں لیکر منگل کو علی الصبح گھر گھر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔ اس دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا ۔

تازہ ترین