• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس پی طاہر داوڑ کیس کی تحقیقات،جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمدنے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے پشاور کے ایس پی طاہر داوڑ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل کردیا ہے۔ اسلام آباد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل علی راجہ کو جے آئی ٹی کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے قائم کی گئی سات رکنی جے آئی ٹی میں انٹیلی جنس بیورو، آئی ایس آئی اورملٹری انٹیلی جنس اور پولیس کے نمائندے شامل تھے۔
تازہ ترین