• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا سمیع الحق کے پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کی استدعا ورثاء کی درخواست پر مسترد

نوشہرہ (اے پی پی)نوشہرہ سول جج کی عدالت نے پنجاب پویس کی مولانا سمیع الحق (مرحوم )کی پوسٹ مارٹم کرانے کیلئے قبر کشائی کی استدعا کومولانا سیمع الحق مرحوم کے ورثاءکی درخواست پر مسترد کردیا۔مولانا کے ورثاءنے قبر کشائی نہ کرنے کے اپیل کی اور علماءکرام کا فتویٰ جمع کرایا جس پر عدالت نے پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی نہ کرانے کا فیصلہ سنایا۔ فیصلے سناتے وقت مولانا سمیع الحق کے ورثاء پنجاب پولیس کے تفتیشی افسران اور مقامی پویس کے اہلکاربھی موجود تھے۔
تازہ ترین