• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان،میلادالنبیﷺ کے اجتماع پر خودکش حملہ، 50 افراد شہید

کابل(جنگ نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید میلاد النبی ﷺکی تقریب کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 50افراد شہید اور72افراد زخمی ہوگئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب اللہ دانش نے بتایا کہ منگل کی شب ایئرپورٹ روڈ پر واقع ہال میں جاری تقریب میں ہوا، دہشت گردی کا نشانہ بننے والا ہال شہر کے عین وسط میں واقع ہے اور دھماکے کے بعد سیکڑوں افراد وہاں موجود تھے۔افغان محکمہ صحت کے ترجمان وحید مجروح نے دھماکے میں 50افراد کے جاں بحق اور 72کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ابتدائی طور پر واقعے کو خودکش دھماکا رپورٹ کیا گیا ہے تاہم سرکاری حکام یا سیکورٹی فورسز نے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
تازہ ترین