• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلاد النبیﷺ پر امیتابھ بچن کی مبارکباد

کراچی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی۔ میگا اسٹار نے اپنی ٹوئٹ میں نہ صرف مداحوں کو مبارکباد پیش کی بلکہ انہوں نے اس عظیم دن کے حوالے سے پیغام بھی لکھا۔ امیتابھ بچن نے اپنے پیغام کے ساتھ مسجد نبویﷺ کی تصویر بھی شیئر کی۔ ان کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کا پیغام دیے جانے کے بعد ان کے مداحوں نے بھی انہیں اور تمام افراد کو مبارکباد پیش کی۔ امیتابھ بچن نے ساتھ ہی مداحوں کو آگاہ کیا کہ 12ربیع الاول کو عید میلاد النبی ﷺ منایا جائے گا۔
تازہ ترین