• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری،نتائج تسلیم کرنا کراچی کی نسل کشی کے مترادف ہے،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپوٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفیٰ کمال نے مشترکہ مفادات کونسل میں کراچی کی مشکوک مردم شماری کو حتمی قرار دینے کی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بغیر تصدیق کے مشکوک نتائج کو حتمی طورپر تسلیم کرنے کیلئے ادارہ شماریا ت نے وزیر اعظم کوسمری ارسال کر دی ہے،اگر انہی نتائج کو حتمی تسلیم کر لیا گیا تویہ سندھ کی عوام کے ساتھ بہت بڑاظلم ہوگا۔ مشکوک مردم شماری کے نتائج کو تسلیم کرنا کراچی کی نسل کشی کے مترادف ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اس کا نوٹس لیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کوپارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں مردم شماری کے بعد نتائج کا آڈٹ کیا جاتا ہے جس میں غلطیوں کو درست کر کے حتمی نتائج جاری کئے جاتے ہیں لیکن دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بغیر تصدیق کے مشکوک نتائج کو حتمی طورپر تسلیم کرنے کیلئے ادارہ شماریات کی جانب سے وزیر اعظم کوسمری ارسال کر دی گئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کچھ دن پہلے اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر کہا تھا کہ کراچی کی آبادی جسے 1کروڑ 60لاکھ دکھایا گیا ہے وہ کسی صورت 3کروڑ سے کم نہیں ہے، اگر انہی نتائج کو حتمی تسلیم کر لیا گیا تویہ سندھ کی عوام کے ساتھ بہت بڑاظلم ہوگا۔ سید مصطفیٰ کمال نے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مشکوک مردم شماری کے نتائج کو تسلیم کرنا کراچی کی نسل کشی کے مترادف ہے ۔
تازہ ترین