• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومنی گروپ، صائمہ مجیدکے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اومنی گروپ کی جانب سے اربوں روپے کی چینی غائب کرنے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے صائمہ مجیدکے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6دسمبرتک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے بینکنگ کورٹ میں اربوں روپے کی چینی غائب کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کو دوسری باربھی پیش نہ کرنے پرعدالت نے اظہارِ برہمی کیا۔ عدالت نے اس موقع پر مقدمے میں نامزد ملزمہ صائمہ مجید کے قابلِ ضمانت وارنٹ گر فتا ر ی بھی جاری کیے۔ عدالت نے انور مجید کے وکلا اور جیل حکام سے استفار کیا کہ انور مجید کہاں ہیں؟۔ جس پر جیل حکام نے جواب دیا کہ انہیں لینے اسپتال گئے تھے مگر وہاں سے میڈیکل سرٹیفکیٹ دے دیا گیا۔ عدالت نے سوال کیا کہ ہم نے انورمجیدکامیڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے والے ڈاکٹر کو بلایا تھا وہ کہاں ہیں۔یہ روایتی میڈیکل سرٹیفکیٹ ہے، پہلے والے میں اضافہ کرکے بھیج دیاگیا ہے۔ عدالت کے سوال کرنے پر انور مجید کے وکیل نے بتایا کہ انورمجیدکودل کے عارضے سمیت دیگر بیماریاں لاحق ہیں، انورمجیدکادل صرف23 فیصدکام کررہا ہے۔ وکیل کے جواب پر عدالت کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بیماری نہیں کہ انورمجیدچل پھرنہ سکتے ہوں۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزم کوبٹھانے کا عدالت کوکوئی شوق نہیں، اس نوعیت کی بیماریاں ہر چوتھے شہری کوہیں۔ آپ کہتے ہیں انور مجید کو دل کا عارضہ ہے، اب تودل کاآپریشن کرکے ایک ہفتے میں ڈسچارج کردیتے ہیں۔ یہ بتائیں انور مجید کو ایک ماہ سے کیوں رکھا ہواہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ کیس میں کسی بھی صورت التوا نہیں چاہتے۔
تازہ ترین