• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی مخالفت میں اضافہ، ناراض شہری نے بی جے پی کے رہنما کو جوتے کا ہار پہنادیا

نئی دہلی (جنگ نیوز) حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے بھارت کی قانون ساز اسمبلی کے رکن (ایم ایل اے) کا استقبال کرتے ہوئے ناراض شہری نے انہیں جوتوں کا ہار پہنا دیا۔ بھارت میں مودی سرکار کو نہ صرف سوشل میڈیا پر بھارتی عوام تنقید کا نشانہ بناتے ہیں بلکہ اب بات عوامی جلسے میں کھلے عام ان کے نمائندوں کی بے عزتی تک پہنچ چکی ہے۔بھارتی ویب سائٹ ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک پیش آیا جہاں ایک ایم ایل اے ووٹرز سے ووٹ مانگنے کے لیے ان کے درمیان پہنچے تو ان کا استقبال جوتوں کے ہار سے کیا گیا۔

تازہ ترین