• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی آسیہ بی بی کو خاندان سمیت شہریت دے، سیف الملوک

فرینکفرٹ (رائٹرز) توہین مذہب کے مقدمے میں بری کی گئی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کے وکیل نے جرمن حکومت سے اپیل کی ہے کہ یورپ میں ایک نئی زندگی کے آغاز کے لیے آسیہ بی بی کو خاندان سمیت جرمن شہریت دی جائے۔جرمن حکومت سے یہ اپیل آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک نے جرمن شہر فرینکفرٹ میں ایک نیوز کانفرنس میں کی، سیف الملوک نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ آسیہ اب آزاد ہیں لیکن پاکستان چھوڑنے کے لیے انہیں اور اُن کے خاندان کو کسی دوسرے ملک کے پاسپورٹ درکار ہیں۔سیف الملوک نے کہاکہ ’’تمام دنیا پوچھ رہی ہے کہ وہ کیوں نہیں آ رہیں، اس کا جواب یہ ہے کہ ملک چھوڑنے کے لیے آپ کو ویزے یا مطلوبہ ملک کا پاسپورٹ چاہیے ہوتا ہےاگر جرمن چانسلر مرکل پاکستان میں تعینات جرمن سفیر کو آسیہ اور اُن کے خاندان کو جرمن پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایات دیں تو پھر کوئی انہیں پاکستان چھوڑنے سے نہیں روک سکتا ۔
تازہ ترین