• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس جواد ایس خواجہ کے بھائی خواجہ عمر فاروق وزیر آباد میں سپرد خاک

لاہور، وزیرآباد(نمائندگان جنگ) معروف صنعتکار منیجنگ ڈائریکٹرڈارسن ربڑ انڈسٹری خواجہ عمر فاروق کی نماز جنازہ وزیرآباد گورنمنٹ گرلز کالج وزیرآباد کی گراونڈ میں اداکر کے انہیں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔مرحوم سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جواد ایس خواجہ اور خواجہ حسن متقی کے بھائی، فرجاد ایس خواجہ کے والد اورجسٹس سید منصور علی شاہ کے سسر تھے۔نماز جنازہ میں جسٹس منصور علی شاہ،جواد ایس خواجہ ،سابق سپیکر حامد ناصر چٹھہ ، مقامی بار کے صدر مستنصر علی گوندل،جنرل سیکرٹری عاطف حیات چٹھہ، خواجہ جمیل ،بابو شعیب ادریس،اعجاز احمدسماں، افتخار احمدبٹ،محمداشرف نثار،شیخ صلاح الدین،حکیم رفعت نسیم، اعجاز میرعمران رسول بٹ ، عرفان بٹ سمیت وکلأ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین