• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹرن والے کو لیڈر تسلیم کیا لوگ ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے، غلام بلور

پشاور (نمائندہ جنگ) عوامی نیشنل پارٹی کے قائمقام مرکزی صدر حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ یوٹرن لینے والے کو لیڈر تسلیم کرنا تو کیا لوگ ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے، اخلاقیات میں سب سے کمتر انہیں جانا جاتا ہے جو اپنی زبان پر قائم نہیں رہتے،سیاست میں یوٹرن کی گنجائش نہیں، سیاست ملک و قوم کی خدمت کا نام ہے اور اس کیلئے با اصول ہونا ضروری ہے ، یوٹرن لینے والوں کو صرف ذاتی مفادات مقدم ہوتے ہیں وہ قوم اور انسانیت کی خدمت کا ادراک نہیں کرسکتے، وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ ماضی میں جتنے بھی بلند پایہ سیاستدان گزرے وہ اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے اور اسی جرات اور بہادری کی وجہ سے وہ تاریخ کا حصہ ہیں جبکہ یوٹرن لینا کسی سیاستدان کا وطیرہ نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں ناکامی کے بعد یوٹرن کا سہارا لیا جا رہا ہے تاکہ عوام کی توجہ اپنی ناکامیوں سے ہٹائی جا سکے۔
تازہ ترین