• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر5پیسے کم ہو گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹ ،انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی لیکن دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں 10پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں5پیسے کی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 133.95روپے سے گھٹ کر 133.90روپے اورقیمت فروخت 134.05روپے سے گھٹ کر 134.00روپے ہوگئی۔
تازہ ترین