پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور ہائیکورٹ نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے احکامات معطل کر دیئے عدالت عا لیہ نے چئیرمین اوگرا، وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔جسٹس روح الامین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل بینچ کے روبرو سی این جی ایسوسی ایشن کی رٹ پریاسرخٹک ایڈووکیٹ نےدلا ئل پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے 4 اکتوبر 2018کو سی این جی اسٹیشنز کیلئے گیس کی قیمتوں میں 40فیصد اضافہ کر دیا ہے جس سے عام صارف کیلئے فی کلو گرام گیس میں 26 روپے کا اضافہ ہوا ہے حالانکہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جو اپنی ضروریات سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے گیس کی قیمت میں حالیہ اضافہ عوام پر بجلی گرانے کے مانند ہے۔