• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکلر ریلوے،تجاوزات نہیں فنانس بھی ایک بڑا مسئلہ ہے،سعید غنی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سر کلر ریلوے کو چلانے کے لئے صرف تجاوزات مسئلہ نہیں ہے ،اسے چلانے کے لئے فنانس بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ایمپریس مارکیٹ، آرام باغ اور لائٹ ہائو س کے متاثرین کی آبادکاری اور نقصان کے ازالے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔اس معاملے میں چین سندھ حکومت اور وفاق فریق ہیں،سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے یہ بات منگل کو سندھ اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ان کے ہمراہ سید اویس قادر شاہ، ساجد جوکھیو اور راجہ عبدالرزاق بھی موجود تھے۔انھوں نےکہا کہ امریکی صدر کے بیان پر حکومت نے احتجاج کیا ہے تاہم پریشانی کی بات یہ ہے کہ خان صاحب نے پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ بڑے لیڈر کی پہچان یو ٹرن لینا ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ اس بات پر بھی یو ٹرن لے لیں۔وزیر بلدیات نے کہا کہ سرکلر ریلوے سے تجاوزات کے خاتمہ کا کام ہم نے ماضی میں شروع کیا تھا اور اس ضمن میں متاثرین کی ری سیٹلمنٹ کی تیاری کی تھی ،ریلوے نے خود لکھ کر کہا کہ جو زمین سندھ حکومت خالی کروائے گی اسے فی الحال محفوظ رکھنے کی ریلوے کے پاس استعداد نہیں ہے۔
تازہ ترین