• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں ٹرین کی زد میں آکر 4 افراد جاں بحق

لاہور سےکراچی جانے والی ٹرین نے ملتان میں 4افراد کو کچل دیا، چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے  ریسکیو نے میتیں نشتر اسپتال منتقل کر دیں۔

ٹرین کی زد میں آنے کا افسوسناک واقعہ ملتان انصاری چوک فیضان مدینہ ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو کے مطابق چاروں افراد اجتماع کے بعد ٹرین کی پٹری پر پیدل اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس کی زد میں آگئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں افراد کی میتیں نشتر اسپتال منتقل کر دی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 17سالہ عمیر سورج میانی کا رہائشی بتایا جاتا ہے ، باقی افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

تازہ ترین