• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاشقجی قتل، سعودی عرب سے تعلقات معمول کے مطابق رہیں گے، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ممکن ہے سعودی ولی عہد کو جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق علم ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ سعودی ولی عہد خاشقجی کے قتل سےمتعلق کچھ نہ جانتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت حال میں سعودی عرب سے تعلقات معمول کے مطابق رہیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھاکہ خاشقجی کے قتل کے معاملے پر سعودی عرب کے خلاف سخت موقف اپناکرعالمی معیشت کوتباہ کرنانہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کےساتھ کوئی ڈیل نہیں کررہا، میں نے سعودی عرب سے پیسے نہیں لیے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی عرب نےتیل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، یہ 100 یا 150ڈالر تک نہیں بڑھیں ۔اس وقت تیل کی قیمتیں بہترین سطح پرہیں۔

تازہ ترین