• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے اپنی بیٹی ایوانکا سے متعلق خبر جعلی قرار دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی اور سینئر مشیر ایوانکا کی جانب سے سرکاری کاموں کے لیے ذاتی ای میل اکاؤنٹ استعمال کرنے کی خبر کو جعلی قرار دے دیاجبکہ ڈیموکریٹس نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے گذشتہ سال حکومتی کاموں کے لیے کابینہ حکام، وائٹ ہاؤس مشیروں اور معاونین کو اپنے ذاتی ای میل اکاؤنٹ سے سیکڑوں ای میل بھیجیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ذاتی اکاؤنٹ سے سرکاری کاموں کے لیے ای میلز بھیج کر ایوانکا نے صدارتی ریکارڈز ایکٹ کی خلاف ورزی کی، تاہم صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایوانکا کی جانب سے ذاتی ای میل اکاؤنٹ کے استعمال کی خبر جعلی ہے۔

اس سے پہلے سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پر بھی ذاتی ای میل اکاؤنٹ کے استعمال کا الزام لگایا گیا تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور صدارتی امیدوار اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے ہیلری کلنٹن کو بددیانت قرار دیا تھا۔

تازہ ترین