• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے3ہزار سکھ یاتری آج پاکستان پہنچیں گے، خصوصی انتظامات

لاہور( جنرل رپورٹر،اپنے نامہ نگار سے)بھارت سے 3ہزار سکھ یاتری بذریعہ خصوصی ٹرین واہگہ آج ریلوے اسٹیشن پہنچ رہے ہیں۔ سکھ یاتریوں کی حفاظت کے لئے اور خصوصی ٹرینوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے پاکستان ریلوے پولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں ۔ سکھ یاتریوں کی آمد پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنائیں۔اور ان کی قیام گاہوں کے اردگرد تمام داخلی و خارجی راستوں کو مسلسل چیک کیا جائے۔
تازہ ترین