• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متھرا میں پیسکو اہلکاروں و ٹاسک فورس پر ڈنڈابرداروں کا حملہ

پشاور( کرائم رپورٹر)متھرا کھنڈر خیل میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور پیسکو اہلکاروں سمیت ٹاسک فورس پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کردیا، پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 مرکزی ملزمان کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ڈی او پیسکو محمد نعیم نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز متھرا کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف خصوصی آپریشن کیا گیا اس دوران کھنڈر خیل میں بجلی کنڈے ہٹانے پر دوران شاہ، پرویز، منصور، شاہجہان نے مشتعل ہوتے ہوئے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پیسکو اور ٹاسک فورس کے اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔
تازہ ترین