• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افراد بھانہ ماڑی پولیس کو یر غمال بنا کر ساتھی چھڑا لے گئے

پشاور( کرائم رپورٹر)بھانہ ماڑی میں متنازعہ اراضی پر تعمیرات سے منع کرنے پر مسلح افراد نے پولیس پارٹی کو یرغمال بنا لیا اور زیر حراست ساتھی کو زبردستی چھڑا کر فرار ہوگئے، ۔پولیس سٹیشن بھانہ ماڑی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مسعود خان کے مطابق گزشتہ روز اُنہیں اطلاع ملی کہ کھنڈر منکراؤ میں متنازعہ اراضی پر چند افراد تعمیرات کرنے میں مصروف ہیں، اطلاع پر انہوں نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مار کر وہاں موجود ایک مسلح شخص کو حراست میں لے لیا جسے تھانے منتقلی کے دوران اُس کے دیگر مسلح ساتھیوں خان محمد، خیال محمد پسران فیض محمد، خان افضل ، صدام اور دیگر نے پولیس پارٹی کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا اور اپنے زیر حراست ساتھی کو چھڑا کو فرار ہوگئے۔
تازہ ترین