• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسزکوہاٹ کی رجسٹریشن کا اعلامیہ جاری

پشاور(خبر نگار خصوصی)خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ (کڈز) کی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ساتھ رجسٹریشن کامسئلہ حل ہوگیا ،پی ایم ڈی سی اور وفاقی وزارت صحت ، ریگولیشنز زاینڈ کوآرڈی نیشنزاسلام آباد کی جانب سے گزشتہ روز کڈز کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے جنوبی اضلاع کے واحد ڈینٹل کالج کے سینکڑوں طلباء وطالبات اور ان کے والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔واضح رہے کہ کڈز جو خیبر پختونخوا کے11 جنوبی اضلاع کا واحد پبلک سیکٹر ڈینٹل کالج ہے کا پچھلے پانچ سالوںسے پی ایم ڈی سی کے ساتھ رجسٹریشن کا دیرینہ ایشوچلا آرہا تھا جس کے باعث یہاں کے سینکڑوں فارغ التحصیل اور زیر تعلیم طلباء وطالبات کا مستقبل دائو پر لگا ہواتھا ۔
تازہ ترین