• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موقف سے پیچھے ہٹنا عظمت نہیں بزدلی ہے،راشد محمود

پشاور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی ،صوبائی نائب صدر ملک ندیم خان اور مسلم لیگ کے سینئر رہنماء سید ولی شاہ آفریدی نے ایک بیان کہا ہے کہ موقف سے پیچھے ہٹنااور یو ٹرین لینا عظمت نہیں بلکہ بزدلی ،بے اصولی ،دھوکہ بازی ،اور عوام دشمنی ہے ،عمران خان یوٹرن کے ماسٹر بن چکے ہیں عمران خان کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ کسی بھی گورنر ،سپیکر اور وزیر کے بھائی و بیٹے کو ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہیں دیا جائے گا لیکن وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی و بیٹے ،گورنر خیبر پختو نخوا کے بھائی وفاقی وزیر علی امین گنڈا پورکے بھائی ،وفاقی وزیر شیخ رشید کے بھتیجے اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الہی کے بھتیجے کو ٹکٹ جاری کئے گئےاگر قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کے مطالبے کے سلسلے میں یوٹرن لے لیتے تو پاکستان نہ بنتا ،مسلم لیگ کے سربراہ محمد نواز شریف 1999ءمیں وزارات عظمی قربان کر دی اور 2018ءمیں بھی وزارت عظمی قربان کر دی لیکن یوٹرن نہیں لیا گیا۔
تازہ ترین